نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں، رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی فوبیا کا شکار ہے۔ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد وزراء کی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں۔

درباری وزراء حکومت کی ڈوبی ہوئی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا جلد احتساب اور دھاندلی زدہ حکومت سے جلد چھٹکارا ملنے والا ہے۔ نادرا کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ چودھری نثار بتائیں کے 93 ہزار ووٹرز کو اور کیا کہیں، جن ووٹرز کی شناخت نہیں ہو سکتی ان کی تشریح بھی چودھری نثار ہی کر دیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں ہے۔ این اے 122 سے چھ ہزار ووٹ جعلی نکلے ہیں، قوم سے سچ بولیں۔