نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس میں پانچ گنا اضافہ کر دیا

Identity Cards

Identity Cards

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس بڑھا دی ، اب 200 کے بجائے 1000 روپے جمع کرانا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس پانچ گنا بڑھا دی ہے ۔ ڈپلی کیٹ شناختی کارڈی کی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔

ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کے لیے ایف آئی آر کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔ شرط ختم کرنے کا مقصد ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ بنانے کی شرح بڑھنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔