نادرا موبائل یونٹ کا یونین کونسل ملکہ کا دورہ

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) نادرا موبائل یونٹ کا یونین کونسل ملکہ کا دورہ ،110 افراد کے شناختی کارڈ جمع کئے تفصیل کے مطابق نادرا موبائل یونٹ نے یونین کونسل ملکہ کا دورہ کیا نادرا ٹیم صبع آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک یونین کونسل ملکہ کی بلڈنگ میں موجود رہی۔

بیمار ،بوڑھے اور دوسرے افراد جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کروائی ۔نادرا موبائل یونٹ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ملکہ آئی ۔نادرا موبائل یونٹ کے ساتھ حیدر کرار ویلفئیر ٹرسٹ ملکہ نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔

Nadra Union Council Malka Tour

Nadra Union Council Malka Tour