ٹنڈو باگو نادرا آفیس سے شناختی کارڈ حصول غریب لوگوں کے لیئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) ٹنڈو باگو نادرا آفیس سے شناختی کارڈ حصول غریب لوگوں کے لیئے جوئے شیرلانے کے مترادف ہے ناقص انتظام کی وجہ سے لوگ بلاوجہ متعدد بار آفیس کاچکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ ٹوکن کلارک کی من مانی کی وجہ سے لوگ بلاوجہ سے کئی گھنٹوں تک بیجاء ٹوکن کے لئے قطار میں کھڑی رہنے کے باوجود عام لوگوں کو ٹوکن ملنا مشکل کام بن گیا ہے۔

نادرا آفیس میں ضلع بدین کے مختلف دوردراز علائقوں سے آنے والے لوگوں سے ملنے والی شکایت کے مطابق ٹوکن کے لیے بلاوجہ سارادن پریشان کیا جاتا ہے جبکہ ایجنٹ کے معرفت جلدمل جاتا ہے ایجنٹ مافیا کے سرگرم ہونے کی وجہ سے آفیس میں رشوت کی بھرمار ہے اور آفیس کا عملہ عام لوگوں کے لیئے وبال بن گیا ہے جبکہ بیمار اور کمزور لوگوں کے لیئے کارڈ بنوانہ بہت دشوار ہے روزانہ سینکڑوں غریب طبقے کے لوگ مشکل سے کرایہ کر کے آتے ہیں اور سارا دن بھوکے پیاسے قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود ٹوکن نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس گھر لوٹ جاتے ہیں۔

عملہ اپنی من مستیاں قائم کر کے بیٹھا ہے جن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے علائقے کی عوام نے وزیر داخلہ چودھری نثار ،نادرا کے ڈی جی اور بالاحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفیس سے رشوت کا آزار ختم کیا جائے اور عوام کو بلاوجہ پریشان کرنے والے عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

امتیاز علی جونیجو تلہار