نجمی عالم کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم انصاری ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے نجمی عالم کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بننے پر پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے کار کنان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نجمی عالم شہر قائد میں پیپلز پارٹی کو فعال اور کارکنوں کو منظم اور تنظیم کو مضبوط اور چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ نجمی عالم پارٹی کارکنوں کے ہر دلعزیز رہنماء ہیں ان کے انتخاب پر ہم اپنے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلا تے ہیں کہ نجمی عالم کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شہر کراچی کے چپے چپے میں فعال بنا کر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔