میرے نام سے منسلک جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں، سلمان خان

Salman khan

Salman khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک پیج سے دھوکا نہ کھائیں۔

سماجی رابطی کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان نے کہا ہے کہ فیس بک پر ان کے نام سے ایک پیج بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ ایک فلم بنارہے ہیں اور اس کے لئے اداکاروں کا انتخاب کیا جارہا ہے، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ، اس لئے ان کے مداح اس جعلی فیس بک پیج کو نا تو فالو کریں اور نا ہی اس پر اپ لوڈ کی گئی کسی بات پر یقین کریں۔

اداکارنے اپنے پرستاروں کو بھی خبردار کیا کہ جو ان کے ساتھ تصاویر کھنچواکران کا غلط استعمال کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم پریم رتن دھان پایو کی تیاری میں مصروف ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔