نندی پور پاور پراجیکٹ بند ہونے سے 400 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ

Nandi Pur Power Project

Nandi Pur Power Project

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق تیل کی قلت کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ کی پیداوار رک گئی۔

جس سے 400 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہو گئی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ نے معاملہ پر گفتگو سے انکار کر دیا۔

منصوبے کا افتتاح 13مئی 2014 کو ہوا تھا اور چند روز بعد ہی پراجیکٹ بند ہوگیا تھا۔