ننکانہ مشتعل افراد کا تھانے پر دھاوا، پولیس کی ہوائی فائرنگ

Nankana News

Nankana News

ننکانہ صاحب: صفدر آباد کے نواحی گاؤں تھوتھیاں کے ایک مکان میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر اہل علاقہ نے پولیس کو بلا لیا جو خاتون، اس کے خاوند نواز اور مہمان عمران کو پکڑ کر صفدر آباد تھانے لے گئی۔ گاؤں کے مرد اور خواتین بھی تھانے پہنچ گئے اور مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانے کے اندر احتجاج شروع کر دیا۔

روکنے کی کوشش پر مظاہرین پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں پولیس کی سرپرستی میں ہو رہی ہیں، اس لئے مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔