نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر بات چیت

Narendra Modi

Narendra Modi

تاشقند (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لیے بھارت کی درخواست پر غیر جانبدرانہ غور کرنے پر زور دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سالانہ اجلاس تاشقند میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو باقاعدہ طور شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنایا جائے گا۔