نریندر مودی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، ماہ رمضان کی مبارکباد دی

Nawaz Sharif and Narendra Modi

Nawaz Sharif and Narendra Modi

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پانچ منٹ تک ہونے والی گفتگو کے دوران پاک بھارت تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے جذبہ خیر سگالی کے تحت تمام پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کا اعلان بھی کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیرعظم نواز شریف نے کہ دونوں ممالک کو جنگ کی باتیں بھلا کر امن کی طرف آنا چاہیے۔

قوموں کے حکمران گھر کے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں جو جھگڑوں سے بچا کر امن کی طرف لے جاتے ہیں باہمی اختلافات کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

نریندر مودی نے بنگلہ دیشی وزیراعظم اور افغان صدر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔