نریندر مودی روس سمیت 6 ممالک کے دورے پر آج روانہ ہوں گے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی آج چھ ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ اس دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک اور روس جائیں گے۔

اس دوران وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم بریکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا وسطی ایشیائی ریاستوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔