مودی کی ماہانہ تنخواہ کیا ہے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک تصویر گردش کرتی رہی جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم نریندر مودی اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو اکھٹے بیٹھے دکھایا گیا۔

اس تصویر کے نیچے تینوں شخصیات کی ماہانہ تنخواہیں درج کی گئی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر ان تینوں بھارتی رہنماؤں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے، وزیراعظم مودی ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ کجریوال ان سے کئی زیادہ ماہانہ 3 لاکھ 60 ہزار تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

اس تصویر کا مقصد مذکورہ دونوں شخصیات کو دیانتدار اور وزیراعلیٰ کجریوال کو بددیانت اور کرپٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 58 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ماہانہ تنخواہ 72 ہزار روپے بنتی ہے۔