نریندر مودی 16 اگست سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 16 اگست کو متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی 16 اور 17 اگست کو دوبئی اور ابو ظہبی کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

دوبئی میں بھارتی قونصلر جنرل نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارتی کمیونٹی کی جانب سے مجلس استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔