نارووال : تین مختلف کارروائیوں میں جدید امریکی اسلحہ برآمد

American Guns

American Guns

نارووال (جیوڈیسک) نارووال میں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں جدید امریکی اسلحہ پکڑلیا۔ تین ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس تھانہ رعیہ خاص نے حبکو پاور پلانٹ ارودافغاناں کے قریب مشکوک گاڑی کو روکا تو اس سے جدید فل آٹو میٹک بندوق ، 6 میگزین اور گولیوں سے بھرا ہوا تھیلا برآمد ہوا۔

پولیس نے ملزم عمران ارشد کو حراست میں لے لیا ۔ لاہور سے مسافر بس پر آنے والے مشکوک شخص شاہد کی تلاشی لینے پر اس سے امریکی ساختہ آٹومیٹک بندوق ایم سکسٹین اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر علی پور سیداں کے قریب ناکے پر مشکوک شخص کی تلاشی پر اس سے بھی جدید امریکی ساختہ گن اور 380 گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔