ناسا نے پلوٹو کی انتہائی قریب سے لی گئی نئی تصاویر جاری کر دیں

Pluto

Pluto

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن نیو ہورائزنز منگل کو اپنے تاریخی سفر میں پہلی بار پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرا۔

اس دوران خلائی گاڑی اور پلوٹو کا فاصلہ صرف 12ہزار 500کلو میٹر تھا۔ ناسا نے نیو ہورائزنز سے لی گئی تازہ ہائی ریزولیوشن تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پلوٹو پر میتھین گیس کے علاوہ ، پانی اور پہاڑ بھی موجود ہیں۔

خلائی تاریخ کی اس اہم کامیابی پر مشن ہیڈ کواٹر میں موجود ناسا کے سائنسدانوں نے تالیاں بجا کر جشن منایا۔