پوری قوم زلزلہ زدگان کے دکھ وغم میں برابر کے شریک ہیں۔صدیق شیرازی

Pakistan Earthquake

Pakistan Earthquake

کراچی : ملک میں آنے والے وحشتناک زلزلے ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں، پوری قوم رب کے حضور استغفار کا ورد کریں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات عنایت اﷲفاروقی ، جنوب مشرقی زون کے ناظم انور علی صدیقی اور محمد کاشف نے ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے ہولناک زلزلے اور زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوںپر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پریس بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔عنایت اﷲفاروقی نے زلزلہ متاثرین کی امداد پرپاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کی،صدیق شیرازی نے کہا کہ زلزلے میں جاںبحق ہونے والوںکے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔