قوم کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ریاست کا فرض ہے۔ ارشد رضا ایڈوکیٹ

Arshad Raza Advocate

Arshad Raza Advocate

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ (ہائی کورٹ) نے گذشتہ روز طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر قوم کے ہزاروں بچے اور بچیاں وسائل نہ ہونے کے باعث انجینئرز، ڈاکٹرز ،پروفیسرز،ٹیچرز بننے سے محروم رہ گئے ہیں تو اس کی ذمہ دار اس ملک کی اشرافیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے عظیم بیٹوں اوربیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ریاست کا فرض ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں، اشرافیہ،افسر شاہی اوربااختیار طبقے نے ملک کی تقدیر کو بدلنے نہیں دیا اوروسائل کی لوٹ مار کے باعث لاکھوں بچے و بچیاں اپنا مستقبل نہیں سنوار سکیں جس کی واحد مجرم ملک کی اشرافیہ ہے اور میں بھی اس میں شامل ہوں ۔اگر قوم کے ان نگینوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل فراہم کیے جاتے تو پاکستان کا شمار بھی آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا ۔ترقی یافتہ قوم نے معیاری تعلیم اورجدید علوم کو فروغ دے کر ہی ترقی کی منزل حاصل کی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی واضح طور پر برتری دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہمارے تنظیمی منشور کا حصہ ہے۔الیکشن میں ظالموں کے ساتھ ہمارا اتحاد کسی بھی صورت ممکن نہیں۔اس موقع پر جنرل کونسلرز سجاد عرفان ذولفقار اور دیگر ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367