پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر: وزیراعظم نواز شریف

Prime Minister Group Photos  with Officers and Men

Prime Minister Group Photos with Officers and Men

سرگودھا (جیوڈیسک) پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس ہے، جس کا اعتراف دنیا کے تمام بڑے ممالک کر چکے ہیں، ضرب عضب کی کارروائی میں بھی پاک فضائیہ کا نمایاں کردار ہے، پاک فضائیہ قوم کا فخر ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا ہائی مارک مشقوں کا جائزہ لینے کے بعد پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ جاری مشقوں میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے جو مہارت دکھائی ہے وہ پاکستان کےلئے قابل فخر ہے۔پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، پاکستانی افواج اندرون ملک اور بیرون ممالک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے، پاک فضائیہ نے ملک کی سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے، دشمن پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک فضائیہ کا شمار چاک و چوبند افواج میں ہوتا ہے، پلٹنا جھپٹنا، جھپٹ کر پلٹنا میں پاک فضائیہ کا کوئی ملک ثانی نہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کی مصحف علی میر ایئر بیس آمد کے موقع پر انہیں پاک فضائیہ کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جاری ہائی مارک مشقوں کا جائزہ لیا، اور موقع پر پاک فضائیہ کے جوانوں نے یکمشت ایف 16، 17 تھنڈر اور 7 معراج طیارے اڑا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے فضائیہ کے ان جوانوں کو خوب داد دی، اس موقعہ پر وزیر اعظم کا مصحف علی میر ایئر بیس پہنچنے پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا، بعد ازاں وزیر اعظم افسران اور فضائیہ کے جوانوں میں گھل مل گئے، اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنواتے رہے۔

ان کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔ وزیراعظم نے افسروں اورجوانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔