قوم کو لوٹنے والوں کو کلین چٹ ملی تو یہ قوم کی بڑی بد قسمتی ہوگی ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدلیہ نے اگر اس با ر بھی آئین و قوانی اور انصاف و مساوات کی بجائے نظریہ ضرورت ‘ جانبداری یا بڑے صوبے کے مفادات کے تحفظ کا فیصلہ دیا تو عدلیہ سے عوام کا اعتماد ہمیشہ کیلئے اٹھ جائے گا جس کے بعد عوام جمہوریت اور ظلم کے اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے جو روٹی چرانے والے کو چور قرار دیکر سزاوارٹہراتا اور حق کیلئے ہتھیار اٹھانے والے کو دہشتگرد قراردیتا ہے مگر قوم کو لوٹنے والوں کو حق حکمرانی دیتا اور ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والوں کو محب وطن کہتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پانامہ لیکس پر میچ فکس ہوجانے اور قوم کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے کلین چٹ مل جانے کی پیشگوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن کے باعث بھوک ‘ مفلسی ‘ غربت ‘ جہالت ‘ بیماری ‘ بیروزگاری اور مسائل و مصائب سے دوچار پاکستان کے عوام ہرحال میں کرپشن سے نجات اور کرپشن میں ملوث ہر فرد کا کڑا و غیر جانبدارانہ احتساب چاہتے ہیںاسلئے عدلیہ آزاد عدلیہ کو مساوات و انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلام و آئین کے مطابق فیصلوں کے ذریعے عدلیہ کے سابقہ فیصلوں پر لگنے والے جانبداری و غلامی کے داغوں کو دھونا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوناگڑھ پربھارتی قبضے کیخلاف گجراتی قومی موومنٹ ، جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور جونا گڑھ والنٹیئر کورکے مشترکہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ،جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے سیکریٹری سلیم لودھی ، جونا گڑھ والنٹیئر کورکے سربراہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ،پاکستان ہزارہ تنولی اتحاد کے سربراہ یحییٰ خانجی تنولی،ویراول شیخ جماعت کے سیکریٹری یونس شیخ ،واڈلا سید جماعت کے سیکریٹری سید معین باپو ،ویراول کعبہ والیہ جماعت کے صدر ہارون حسین ، گیٹ بھگسرا سیل جماعت کے صدرالطاف میمن ایڈوکیٹ ،دی آل میمن جنرل جماعت کے سیکریٹری یونس سایانی ، جونا گڑھ پڈھیار جماعت کے صدر حاجی سلیمان پڈھیار ودیگر نے جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے حوالے حکومتی عدم دلچسپی پراظہارتاسف و مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جوناگڑھ کے معاملے کوبھی کشمیر کی طرح اہمےت دی جائے کےونکہ کشمیرپاکستان کی دفاعی شہہ رگ ہے تو جونا گڑھ پاکستان کی معاشی لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ جونا گڑھ خطے کی خوشحال اور مالدار ترین ریاست ہے جس کے وسائل بھارتی ترقی کا باعث بنے ہوئے اسی لئے جونا گڑھ کاپاکستان سے الحاق یقینا تمام قرضوں سے نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ 9نومبر بھارت کے آئینی حصے جوناگڑھ پر بھارتی قبضے کادن ہے اس لئے اسے قومی سطح پر یوم سیاہ ویوم سوگ قراردےتے ہوئے اس دن عام تعطیل اورقومی سطح پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا جائے ۔ احتجاجی اجلاس میں شریک جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میںشامل مختلف برادریوں کی نمائندہ جماعتوں کے منتخب عہدیداران نے سورٹھ ویر امیر پٹی والا اورفرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی قیادت پراعتمادکااظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کے فوری انتخابات کامطالبہ کیا ۔ اس حوالے سے جماعتوںکے نمائندگان کا کہنا تھا کہ نواب آف جونا گڑھ فیڈریشن کومفادپرستوں سے اوراپنی ذات کو آستین کے سانپوں سے آزادکرائیںاورجونا گڑھ لان سمیت فیڈریشن کے تمام وسائل انتخابات کراکر منتخب قیادت کے حوالے کئے جائیں تاکہ انہیں دیانتداری سے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کی حالت و حالات کی اصلاح و بہتری کیلئے استعمال کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پاکستان میں تخریب کاری میں معاون بھارتی سفارتکاروں کی ملک بدری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کی سلامتی کادشمن ہے اور اس کا کردار پاکستان مخالف سازشوں سے عبارت ہے اسلئے اس پر کسی بھی قسم کا اعتبار نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی دوستی یا بہتر تعلقات کا کوئی خواب دیکھا جاسکتا ہے ۔ راجونی رہنماوں نے مزید کہا کہ ڈان نیوز لیک کا مقصد فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا تھا اسلئے اس میں ملوث ہر فرد کوکیفر کردارتک پہنچا نا ضروری ہے اور یہ صرف آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائر منٹ سے قبل ہی ممکن ہے اسلئے فوج اور ملک دشمنوں کو آرمی چیف کے ریٹائر ہونے سے قبل احتساب کے کٹہرے و شکنجے میں جکڑ کر قوم کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم اقبال کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے وفاق و صوبوں میں ہونے والے اختلاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین نے کہاہے کہ ملک میں جاری منافقت و مفاد کی سیاست قومی یکجہتی و سلامتی کیلئے خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور وفاق و صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی مخاصمت کی فضا ملک و قوم کے اندوہناک مستقبل کی پیشنگوئی کررہی ہے ۔ سولنگی رہنماوں نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر 9نومبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل سے انکار کے بعد خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان وفاق و کے پی کے میں تصادم گہرا ہونے کی علامت ہے جو کسی بھی طور ملک و قوم کیلئے سودمند و خوش آئند نہیں ہے اسلئے محب وطن قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق و صوبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اس مخاصمت و دشمنی کے خاتمے کیلئے مفاد پاکستان میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔