قوم کی قربانیاں جیت گئیں، شکریہ سری لنکا: ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) امن کی جیت، ہر ایک خوشی سے نہال، پاکستان میں 8 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سہرا قوم کے سر باندھ دیا، کہتے ہیں قوم کی قربانیاں جیت گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے 8 سال قبل لبرٹی چوک لاہور میں دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آج ایک بار پھر پاکستان آمد اور دنیا کو پاکستان کے متعلق مثبت پیغام پہنچانے کی کوشش پر اپنے ٹویٹر پیغام میں اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کہتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، پی سی بی اور سکیورٹی اہلکاروں نے بہت اچھا انتظام کیا، ثابت ہو گیا کہ پاکستان ایم پُرامن ملک ہے۔