قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں محب وطن ہیں اور اس کے خلاف متفق ہیں۔ رفیق رجوانہ

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں محب وطن ہیں اور اس کے خلاف متفق ہیں۔ حکومت کی کارکردگی کا پیمانہ خود عوام ہیں اور اس اظہار عوام آئندہ الیکشن میں کرتے ہیں ۔صوبہ کا آئینی سربراہ ہوں اور متعین کردہ رولز آف بزنس ہیں جنہیں ایمان داری سے چلا رہا ہوں ۔مسلم لیگ ن سے تعلق ہے جس کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے۔

عوامی مسائل اور مطالبات کو پورے وزن کے ساتھ حکومت کے سامنے رکھتا ہوں ۔ جنوبی پنجاب کی محرومیاں اپنی جگہ درست ہیں تاہم موجودہ حکومت نے اس خطہ کی ترقی کے جو کچھ کیا ہے وہ مثالی اقدامات ہیں ۔جنوبی پنجاب سے گورنر کا بنایا جانا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ خطہ کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے ۔تحت لاہور کی بات کرکے گلہ کیا جاتا ہے ہمیں گورنر شپ ملنے پر بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ وہ یہاں ڈسٹرکٹ بار کونسل سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ گورنر ملک رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے خطہ کی محرومیوں کے ازالہ اور تیز ترین ترقی کے لیے وکلاء سمیت عوام کی آوازکے ساتھ آواز ملاکر چلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سمیت جناب پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی ہورہے ہیں جس میں تعلیم و صحت اور زراعت کے علاوعہ ذرائع آمدورفت شامل ہیں ۔ انہوں نے ڈیرہ غازیخان ٹو ملتان روڈ کی حالت زار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ واقعی سڑک کی حالت بہت خراب ہے جس کی از سرے نو تعمیر کا منصوبہ کافی تاخیر سے پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کمشنر ڈیرہ غازیخان کی بریفینگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بنائے جانے کا کنٹریکٹ دیا جاچکا ہے ۔اور کام شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہڈیرہ غازیخان میں کارڈیالوجی وارڈ کے لیے بھی جگہ مختص ہوچکی ہے اور باقی ضروری اقدامات بھی جلد کئے جائیں گے۔

انہوں غازی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ نئے وائس چانسلر کی تعیناتی بھی جلد عمل میں لائی جائے گی سرچ کمیٹی اس کے لیے جلد انٹریو کال کریں گی ۔گورنر پنجاب نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء صرف بار کے نمائندہ نہیں ہوتے وہ عوام کے بھی نمائندے ہوتے ہیں بار کے پیلٹ فارم سے جب بات کی جاتی ہے تو اس میں وزن ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور وکیل انہوں نے ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے آج روزانہ کالے کوٹ کو سلام کرتا ہوں گورنری کے بعد ایک بار پھر وکالت شروع کروں گا ۔انہوں نے نوجوان وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئیکہا کہ وہ اپنے سینئر اور عدلیہ کا احترام کریں ۔گورنر نے اپنے خطاب میں کہا وہ جہاں بھی گئے ہیں لوگوں نے ضلعی انتطامیہ خاص طور پر ڈی سی او کا گلہ کیا ہے انہوں نے ڈی سی او ڈیرہ غازیخان کو مخاطب ہوکر کہا کہ ڈی سی او صاحب آپ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔