نیشنل ایکشن پلان جنرل جنجوعہ کا انتخاب مثبت اقدام ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کیلئے جنرل جنجوعہ جیسے پروفیشنل اور محب وطن جنرنیل کا انتخاب انتہائی مثبت اقدام ہے۔

ان کے انتخاب سے عوام امنگوں کے عین مطابق ایکشن پلان پر فی الفور عملدرآمد ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ آپریشن ضرب میں لازوال قربانیوں اور کامیابیوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو امن و امان کا حقیقی گہوارہ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوخدمات افواج پاکستان نے وطن عزیز کے عظیم سپوت اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیاقیادت میں سرانجام دیں ہیں۔

پاکستانی عوام صدیوں یاد رکھے گی اور ان کا جومقام عوام کے دلوں میں ہے کوئی نہیں مٹا سکتا پوری قوم آرمی چیف کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار کھڑی ہے تقریب سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر رفاقت نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر محمد طاہر نقشبندی ، پیر فریاد حسین نقشبندی ، پیر حاجی افتخار نقشبندی سمیت مرکزی مجلس شوریٰ کے دیگراراکین نے بھی اپنے خطاب میں افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی اور آپریشن ضر ب عضب کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ،بعد ازاں شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047