پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی نتائج تسلیم نہیں کرے گی، ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو معلوم ہونا چاہیے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر لسٹ ایک ہوتی ہے۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سردا ر ایاز صادق نے کہا کہ ان کی فتح سے 56 ہزار جعلی ووٹوں کا الزام مسترد ہوگیا ہے ،الیکشن سے پہلے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی فرار ہوگی یا نتائج تسلیم نہیں کرے گی۔

ایازصادق نے کہا کہ غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے اور 2018ء کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے ،عمران خان دھرنے کی سیاست چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ نازیبا زبان کا استعمال ترک کر دیں۔