قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

 National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں قرارداد وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان روہنگیا مسلمانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومت پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے۔