قومی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی جانب سے کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Robby Pirzada And Mehreen Syed

Robby Pirzada And Mehreen Syed

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاندار جیت اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی ایک روزہ کرکٹ میں دبنگ انٹری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب چرچا ہے ، نہ صرف قومی پلیئرز بلکہ معروف فنکار بھی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شاہینوں کی زمبابوے کیخلاف فتح کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب گہما گہمی ہے ۔ قومی فنکار اور کرکٹرز والہانہ انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی شاہینوں کی جیت پر بہت خوش ہیں اور ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

ان کے علاوہ معروف ماڈل مہرین سید نے شعیب ملک کی دھواں دار سنچری کو خوب سراہا۔ گرین شرٹس کے سٹار پیسر سہیل تنویر نے بھی زمبابوین ٹیم کو زیر کرنے پر قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاکستانی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین نعمان انور نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شعیب ملک کے شاندار کم بیک کی تعریف کی ہے۔