نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور دیگر کا مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، سلیم صالح، نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن سمیت شہر کراچی کے اسپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے خادم انسانیت، انسانیت کے پیکر فخر پاکستان مولانا عبدالستار ایدھی کے کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایدھی کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پڑنے والا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکتا مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر