11 وان نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ 3 دسمبر سے شروع ہو گا۔ غلام محمد خان

NBP

NBP

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 11 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ 3 دسمبر سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈلٹ کو رٹ پر شروع ہو گا یہ اعلان KBBA کے صدر غلام محمدخان نے کیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض اعوان کرینگے جبکہ کھیلوں کی نامور شخصیت حبیب حسن بلوچ صدر تقریب ہونگے ٹورنامنٹ میں کوئٹہ ، حیدرآباد ، میر پورخاص ار کراچی کے 6 اضلاع کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے مقابلے لیگ کی بنیا د پر ہونگے فائنل کی ونر ٹیم کو ٹرافی اور 7 ہزار جبکہ رنر ٹیم کو 3 ہزار ار ٹرافی دی جائنگی جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو 2 ہزاراور ابھر تے ہوئے کھلاڑی کو ایک ہزار کا نقد انعام دیاجائے گا۔

ٹورنا منٹ سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد ہورہاہے جس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیر مین عبدالناصر سیکریٹری طارق حسین آرگنائزر محمدارشد اور سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان ہیں۔

غلام محمدخان نے بلدیہ جنوبی سے اظہار تشکرکیا ہے کہ انہوں نے کورٹ پر فلڈلٹ کورٹ کی روشنی کی صورت حال بہتر کردی ہے اور صفائی سہتھرائی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517
03082220321