نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میرپورخاص کراچی ویسٹ اور ایسٹ سیمی فائنل میں آ گئی

NBP Cup Basketball Tournament

NBP Cup Basketball Tournament

کراچی : پاکستان اسپور ٹس و یلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری 11 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں میرپورخاص، کراچی ویسٹ اور کراچی ایسٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا سیمی فائنل مقابلے آج ہفتہ کو 7:00 بجے شام کھیلے جائینگے اس موقع پر بلدیہ جنوبی کے کوآرڈینیٹر حبیب حسن بلوچ مہمان خصوصی ہونگے آج کے لیگ میچوں میں میر پورخاص نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو26-54 سے ہرادیا ونر ٹیم کی جانب سے محمداحسان نے 16 محمدحارث نے 10 اور احسن نے 8 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سمیر نے 15 سعید نے 6 پوائنٹس اسکور کئے طارق حسین اور ممتاز احمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

دوسرے میچ میں کراچی ویسٹ نے حیدر آباس کو 38-73 سے ہرادیا طلحہ امجدنے 21 علی چن زیب نے 21 اور شبیر حسین نے 20 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی رضانے 19 نوید احمدنے 8 پوائنٹس اسکور کئے نزاکت حسین اور غیاث احمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔تیسر ے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کوئٹہ کو 27-37 سے ہرادیا ونر ٹیم کی جانب یس محمدعماد نے 11 مبشر احمدنے 10 اور شاہ میرنے 8پوائنٹس اسکورکئے رنر ٹیم کی جانب سے دانش نے 7 اور ولیداحمدنے 6 پوائنٹس اسکورکئے غلام رسول ، عامراحمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517
03082220321