نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء

Nbp Wast Football

Nbp Wast Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016 ئ”میں کھیلے گئے 6 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

چمپئن شپ میں پاک بلوچ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فرنٹیئر سٹی فٹ بال کلب نے اورنگی مسلم کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرحمن اور محمد حیات نے گول اسکور کئے جبکہ اورنگی مسلم کا واحد گول احسان الحق نے اسکور کیا۔غنی گرائونڈ مواچھ گوٹھ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں غنی اسپورٹس نے لیاقت شاہ میموریل کلب کو 2-0سے زیر کردیا غنی اسپورٹس کے صالح محمد اور ارسلان نے گول اسکور کئے ۔جرمن اسکول گرائونڈ اورنگی ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں فرنٹیئر مجاہد نے اورنگی ملت کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا فاتح ٹیم کے اختر حسین نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے جبکہ احسان اللہ نے 2گول کئے ۔ماڑی پور بلوچ فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں حسن اولیاء فٹ بال کلب نے ایاز الیون کیماڑی کو 5-0سے ٹھکانے لگا دیا۔

فاتح ٹیم کے غلام قادر نے 2جبکہ فیض مراد ،عبدالواحد اور علی مراد نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔حسن اولیاء فٹ بال گرائونڈ گولیمارمیں کھیلے گئے پانچویں میچ میں ماڑی پور آزاد نے سندھ بلوچستان فٹ بال کلب کو 3-1سے ڈھیر کردیا ،ماڑی پور آزاد کے کامران ،عزیز اور اسلم نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول محمد امین نے اسکور کیا ۔پرانا گولیمار فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چھٹے اور آخری میچ میں ارکان اسپورٹس نے پاک جوہر کلب کو 3-0سے ہرا دیا فاتح کلب کی جانب سے زاہد ،کلیم اللہ اور محمود نے گول اسکور کئے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض الطاف مگسی،آصف ،فرید ،سلیم فیض ،بخت زادہ ،عبدالکلام ،ابرار خان ،تنویر ،محبوب عالم ،نصیر الدین پپو،عبدالقیوم ،دوست محمد ،دلمراد بلوچ ،محمد علی شاکا ،عبدالواسع ،داد رحمن ،شوکت شہکی اور سہیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنرز کے فرائض ایوب بلوچ ،رحمت بلوچ ،مراد فاروقی ،عبدالغفور ،حسین بلوچ اور غلام محمد بلیدی اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر