نیشنل بینک کی جانب سے گرلز ہاکی ٹیموں کو ٹریک سوٹوں کا عطیہ

Hockey

Hockey

کراچی : نیشنل بینک SMD کے سربراہ اویس اسد خان نے کراچی میں شروع ہونے والے سند ھ انٹرڈویژن گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں کو بینک کے صد ر سید اقبال اشرف کی ہدایت پر ٹریک سوٹوں کا عطیہ دیا ہے اس سلسلے میں سند ھ کے سیکریٹری کھیل محمدراشد نے جوکہ ٹورنامنٹ کی افتتائی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے بینک کی جانب سے یہ عطیہ سیدہ ارم بخاری سیکریٹری سند ھ وومین ہاکی ایسوسی ایشن کو دیا اس موقع پر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان کے علاوہ عبداللہ علی طلعت چیف انجینیر حکومت سندھ اسلم مھر ، محمدفاروق خان ، جاوید اقبال ، زہرہ خاتون ، فرح ناز اور دیگر موجود تھے سید ہ ارم بخاری نے اس عطیے پر نیشنل بینک کی انتظامیہ کا بھرپورشکریہ اداکیا۔

درین اثنا اس موقع پر میڈیاکے افراد سے گفتگوں کرتے ہوئے محمدراشد نے انکشاف کیا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی کاوشوں سے حکومت سندھ نے کھیلوں کے بجٹ میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جس پر میں وزیراعلی سند ھ اور حکومت سند ھ کا بے پناہ مشکور ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت سندھ کراچی میں گرلز ہاکی کے فروغ کے لئے ایک آسٹروٹرف لگانے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں زمین کی نشاندہی کے لئے متعلقہ ایسوسی ایشن کو ہدایت دے دی گئی ہے انہوں نے نیشنل بینک کاکھیلوں میںدلچپسی اور سرپرستی کرنے پر اویس اسدخان کو بھی خراج تحسین اداکیا۔

محمدراشد نے قومی کھلاڑی نین تارہ خان جس کا تعلق سکھر سے ہے اس کے علاج کے لئے اپنی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔

غلام محمدخان
03082220321
03003541517