نیشنل بینک دسمبر میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرے گا۔ اویس اسد خان

Karachi

Karachi

کراچی: نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2016 میں نیشنل بینک کراچی میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرئے گا جس میں ملک کے نامور اداروں کی ٹیمیں شامل ہونگی یہ اعلان انہوں نے نیشنل بینک کے تعاون سے منعقد ،ونے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمپین شپ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر قمر علی قریشی، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان ، عبدالرحیم بلوچ اور دیگر کھیلوں کی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک کھیلوں کی ہر سطح پرہر ممکن مدد کررہاہے کیونکہ بینک کے سربراہ اقبال اشرف کی ہدایت ہے کہ کھیلو کے فروغ کے لئے جو مدد ہوسکے ہر سطح پر کی جائے اور فٹبال کھیل کے فروغ کے لئے ہم ہر ممکن مددکررہے ہیں نہ صرف کہ کہ بینک کی تسلسل کے ساتھ سنیئر اور جونیئر ٹیمیں میدان عمل میں موجود ہیں بلکہ ملک کے چاروں صوبوں میں فٹبال ٹورنامنٹس منعقد کئے جارہے ہیں اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔

کہ جس طرح نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں اسی طرح فٹبا ل کے لئے اگرحکومت ہمیں زمین فراہم کردے تو ہم فٹبال کا ایک اسٹیڈیم بنانے کے لئے تیارہیں انہوں نے انکشاف کیا وہ ماڑی پور بلوچ فٹبال گراونڈ کی بہتر ی کے لئے کلب کی انتظامیہ سے مداکرات کررہے ہیں اویس اسد خان نے موقع پر موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزروں سے اپیل کی کہ وہ 27 نومبر صبح 9:30 بجے مکڈونلڈریسٹورنٹ کلفٹن پر نیشنل بینک اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے منعقد ہونے والی واک میں شرکت کریں جس میں ملک کی کھیلوں کی نامور شخصیات ، صوبائی کا بینہ کے افراد اور نامور سماجی ، تعلیمی ، مذہبی شخصیات ملک کے عظیم فنکار شرکت کرینگے۔