نیشنل بینک نے انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے عطیہ دیا

Cheque Presentation Ceremony

Cheque Presentation Ceremony

کراچی (اسپور ٹس رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سر براہ اویس اسد خان نے کے ایچ اے کے زیر اہتمام جاری انٹر کلبزہاکی ٹورنامنٹ کے انتظامی اخراجات کے لئے عطیہ دیایہ عطیہ نیشنل بینک کے اسپور ٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان نے کے ایچ اے کے سیکریٹری حید رحسین کو دیا اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد، انٹر نیشنل پرویز اقبال، سید ابوزر امراو، علیم خان موسی، محمد جاوید، زاہد شہاب، عظمت اللہ خان، فصیع الرحمن بھی موجود تھے حیدر حسین نے اس عطئیے پرنیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس توقع کا اظہار کیا کہ نیشنل بینک اسی طرح قومی کھیل کے فروغ کے لئے اپناکر دار ادا کر تارہے گا۔دریں اثنا اویس اسد خان نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر اسٹیڈیم پر پہچ کر کے ایچ اے کی بھر پورمعاونت کریں۔انہوں نے کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹرسید جنید علی شاہ کو کے ایچ اے کے دفتر کی تزین آرا ئش پر مبارکباد پیش کی اورنیشنل بینک کیجانب سے ماضی کی طرح کے ایچ اے کو بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔

عظمت اللہ خان
03003541517=03082220321