نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ میں معازبن اوصاف کا آل راونڈ کھیل

Cricket Tournament

Cricket Tournament

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا اس میچ کی خصویت CMG تھنڈرز کے آل راونڈر معازبن اوصاف کی عمدہ آل راونڈکار کردگی تھی آل راونڈرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولنگ میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 36 گیندوں پر 64 رنز بنائے یہ میچ CMG تھنڈرزنے بورڈفالکن کو 8 وکٹوں سے شکسٹ دیکر جیت لیا بورڈ فالکن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 122 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگی نوران شاہ نے 26 نوید علی خان 23 رنز اور خالد علیخان نے 22 رنز اسکور کئے CMG کی جانب سے معازبن اوصا ف نے 27 رنز کے عوض 3 اور فرحان احمدصدیقی نے 33 رنز کے عوض 2 جبکہ اسد رحیم ، خالوعلی خا ن اور اسماء عتیق نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں CMG تھنڈرز نے مطلوبہ اسکو ر 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا معازبن اوصاف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ دلاور مرزا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے جس میں 3 بلندوبالا چھکے اور 3 چوکے شامل تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوںٹیموں کا تعارف نیشنل بینک کے SEVP وجاہت بقائی سے کرایا گیا اس موقع پر فیصل ٹوپرا، عامرظہیر ، اویس اسد خان ، سعید آزاد ، انورفاروقی ، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان اور زاہد شہاب بھی موجود تھے۔

غلام محمدخان
03003541517
03082220321