نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا

Cricket

Cricket

کراچی : نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا اور میچ کی فاتح ٹیم نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میچ میں CMG ٹھنڈرز نے CRBG ۔واریرز کو 4 وکٹو ں سے شکست دے دی CRBG نے پہلے بینٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے اور ان کے کھلاڑی معازبن ، اوصاف ، اسد رحیم کی تباہ کن پولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے۔احمدحسین نے 13 رنز بنائے معاز بن اوصاف نے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض 4 اسد رحیم نے 18 رنز کے عوض 3اور خالدعلی خان نے 2وکٹیںحاصل کیں جواب میں CMG نے مطلوبہ اسکو ر 17.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

عمار عتیق نے 26 طارق سلیم نے 25 رنز اسکور کئے دانش علی خان نے 2 محمددانش ، خر م خان اور حیدر رضا نے ایک ایک وکٹ صاصل کی شاہد اسلم اور محمدمتین نے امپائر نگ کے جبکہ افرسیاب خان نے اسکورر کے فرائض انجام دئے قبل ازیں دونوں ٹیموں کا تعارف SEVP نیشنل بینک وجاہت بقائی سے کرایا گیا اس موقع پر اویس اسد خان ، سعیدآزاد ، انور فاروقی ، علیم خان موسی ،غلا م محمدخان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔