نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ RMG نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

Cricket

Cricket

کراچی: نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میںتیسرے کوائٹر فائنل کا فیصلہ ہوگیا اس میچ میں RMG ماروکس نے پہلے بینٹنگ کرتے ہوئے مقرر رہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے شاکر احمدنے 2 چوکوں کی مدد سے 47 فرحان اسلم نے 41 اور فیضان نبی نے 27 رنز بنائے فہد صدیقی اور محمدشعیب نے 24 اور 23 رنز کے عوض 3.3 وکٹیںحاصل کیں۔

جبکہ محمدشعیب جونیئر نے 2 نوید ملک اور ہارون کلیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں آڈٹ گروپ کی ٹیم 85 رنز بناکر آوٹ ہوگئی نوید ملک نے 25 رنز اور ہارون کلیم نے 15 رنز اسکور کئے فیضان نبی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 16 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاکر احمدنے 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں قوی خان نے ایک کھلاڑی کو آ وٹ کیا اس میچ میں اکبر خان اور نذر بٹ نے امپائرنگ کے جبکہ سید تیمور عالم نے اسکور نگ کے فرائض انجام دئے اس میچ کی مہمان خصوصی گروپ چیف SEVP ناہید سلطانہ تھیں انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو SMD ڈویژن کا ایک بیمثال کارنامہ انجام دیااور کہا کہ اس قسم کی سر گرمیوں سے نیشنل بینک میں صحت مندانہ سرگرمیا ں فروغ حاصل کرینگی۔

انہوں نے اویس اسد خان کی کاوشوں کوزبردست خراج تحسین اداکیا۔اور کہا کہ میں اور میرا گروپ SMD کہ ساتھ اس ٹورنامنٹ کہ اختتام تک بھر پور تعاون کرے گااس موقع پر اویس اسد خان ، سعید آزاد ، انورفاروقی ، غلام محمدخان ، اور عظمت اللہ خا ن بھی موجود تھے درین اثنا میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کہ منتظمین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کی اور اللہ تعالی سے دعاکی کہ آج وزیراعظم پاکستان کا آپریشن کامیاب فرمااور انکو مکمل صحت یابی عطافرما آمین۔