نیشنل بینک نے KPK میں 30 ٹن راشن زلزلہ زدگادن کو دے دیا

National Bank, KPK

National Bank, KPK

کراچی (عظمت اللہ خان) نیشنل بینک سی ایس آرڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک صد ر سید اقبال اشرف کی ہدایت پر انسانیت پر انسانیت کی جو ممکن مدد ہوسکتی ہے کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی کے کے زلزلہ دگان کو نیشنل بینک کی جانب سے 30 ٹن راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ملک کو کسی بھی مشکل یا ناگہانی آفت کا سامنا کر نا پڑ ا نیشنل بینک نے اپنا قومی فریضہ نبھاتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا آج کے پی کے صوبے میں زلزلے سے جو مصیبت آئی ہے ہم اس مشکل گھڑی میں عوام کو بے یارومدگارنہیں چھوڑ ینگے اور جو ممکن مدد ہو سکتی ہے۔

نیشنل بینک کرے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے صد ر سید اقبال اشرف کی جانب سے میں یہ یقین دیانی کراتا ہوں کہ جوبھی مدد ہم کرسکتے ہیں کرینگے اس موقع پر NDMA کے زلزلے کے افراد کی بحالی کے انچارج کرنل رضانے کہا کہ نیشنل بنیک نے یہ عطیہ دیکر عوام کی بڑی مدد کی ہے اور موجودہ حالات میں یہ ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور میں اس تحفے پر سید اقبال اشرف کا پا کستان آرمی ، حکومت پاکستان کی جانب سے اظہار تشکرکرتاہو ں اور ملک کے دیگر اداروںسے بھی اپیل کرونگا کہ وہ نیشنل بینک کی تقلید کریں اور اس مشکل وقت میں کے پی کے عوام کا ساتھ دیں اس موقع پر میجرخرم خان ، باسط کمال اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کے پی کے صوبے کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی بیگ دے رہے ہیں۔