نیشنل بینک کی جانب سے کرکٹ ،فٹبال ، ہاکی ٹیموں کو نقدانعامات دے گے

Karachi

Karachi

کراچی: نیشنل بینک کے صدر سیداقبال اشرف نے نیشنل بینک کے کھلاڑیوں کو ان کی عمدہ کارکردگی پر انعامات سے نواز نے کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر کرکٹ ، ہاکی اور فٹبال ٹیموں کو نقد انعامات دئے سیداقبال اشرف نے کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مشترکہ چیمپین شپ جتنے پر ہاکی ٹیم کو پاکستان نیوی چیف آف اسٹاف اور قو می جونیئر چیمپین شپ جتنے پر اور فٹبال ٹیم کو PFF ٹورنامنٹ کا رنر اپ ہونے پر یہ انعامات دئے انہوں اس توقع کا اظہار کیا کہ بینک کے کھلاڑی ملک اور بینک کا نام قومی اور بین ا لا قوامی سطح پر اسی طرح بلند کرتے رہینگے اور نیشنل جس طرح اور شعبوں مین ملک اور قوم کی خدمت کر رہاہے ۔

اسی طرح کھیلوں کے شعبے میں اپناعظیم کردار ادا کرتا رہے گا درین اثنانیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان SVP رانا مجاہد علی AVP انور فاروقی اسپورٹس کنسلتنٹ غلام محمدخان PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے نیشنل بینک کے صد ر سید اقبال اشرف کا اس انعام پر دلی شکریہ ادا کیا ہے اور اس توقع کا اظہا ر کیا ہے کہ صدر بینک کی اس حوصلہ افزائی سے کھلاڑیوں میں مسرت کی لہر دوڑگی ہے اور انشاء اللہ بینک کی ٹیمیں مستقبل میں مزیذ بہتر کا رکردگی کا مظاہرہ کرینگی.