نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کا امجد صابر ی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،کراچی شوٹنگ بال و باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسویشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کے علاوہ کراچی شوٹنگ بال ،کراچی باسکٹ بال ،کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے عہدیداروں نے ملک کے ممتاز و معروف قوال امجد فرید صابری کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قوم اور اسپورٹس حلقوں کے لئے ناقابل تلافی تقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ امجد فرید صابری نہ صرف ایک سچے عاشق رسول اور صوفیانہ کلام کو فروغ دینے میں اپنی زندگی وقف کردی بلکہ وہ ایک اچھے اسپورٹس مین بھی تھے ،امجد صابری کا خلا صدیق پر نہیں کیا جاسکتا اُن کی خدمت مدتوں یاد کی جاتی رہیں گی ۔اویس اسد خان اور اسپورٹس حلقوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی شہید امجد صابری کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین اور اُن کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔