نیشنل بینک آف پاکستان انتظامیہ نے اپنے ملازمین اور اکائونٹ ہولڈرز کیلئے انشورنس پالیسی سروس لانچ کروا دی

National Bank Pakistan

National Bank Pakistan

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) نیشنل بینک آف پاکستان انتظامیہ نے اپنے ملازمین اور اکائونٹ ہولڈرز کیلئے اسٹیٹ لائف کے اشتراک سے انشورنس پالیسی سروس لانچ کروادی۔ پراڈکٹ مینجر ہیڈآفس عدنان احمدنے مقامی برانچ میں پالیسی کائونٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقعہ پرریجنل ہیڈ گوجرانوالہ رائو ندیم خاں، ڈپٹی جنرل مینجر اسٹیٹ لائف سید عباس رضوی ،ریجنل انچارج بینک انشورنس لاہور محمد خورشید خان،ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ بابر منیر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔پہلے ہی روز اکائونٹ ہولڈرز اور نیشنل بینک کے ملازمین کی جانب سے5لاکھ روپے سے زائد کی بیمہ پالیسی کے لئے رضا مندی ظاہر کی گئی۔

عدنان احمد نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس نیشنل بینک کے تعاون سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور پہلے سے زیادہ بہترین انداز میں صارفین کی خدمت کرسکے گا۔نیشنل بینک کے توسط سے پالیسی معاملات پر صارفین کی جانب سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

سید عباس رضوی نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے معاشی معاملات کی پریشانی کا بہترین حل بیمہ پالیسی میں ہے ۔ صارفین بیمہ پالیسی حاصل کرکے اپنا اور بچوں کا معاشی مستقبل محفوظ بناسکتے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ نا صرف صارف اپنی زندگی میں انشورنس پالیسی سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے بلکہ اچانک موت میں بھی ورثاء کا مالی مستقبل محفوظ ہونے کی ضمانت دی جاتی ہے۔اس موقعہ پر مینجر برانچ عتیق افضل وڑائچ، شاہد جمیل، مسعود احمد کھوکھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔