نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکس کی اے ٹی ایم مشینوں کا لنک ڈائون تو کبھی کیش نہ ہونا معمول بن گیا

ATM

ATM

سبی (محمد طاہرعباس ) شہر میں نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکس کی اے ٹی ایم مشینوں کاکبھی لاک کبھی لنک ڈائون تو کبھی کیش نہ ہونا معمول بن گیا جس کے باعث شہریوں خصوصا تنخواہ دار ملازمین اور اکائونٹ ہولڈرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہر ی اے ٹی ایم مشینوں کے بار بار چکر لگا کر آخر کار خالی ہاتھ گھروں کو لوٹتے ہیں تفصیلات کیمطابق شہریوں تنخواہ دار ملازمین اور اکائونٹ ہولڈرز کی سہولت کیلئے لگائی گئی اے ٹی ایم مشینیں عوام کو چوبیس گھنٹے سہولت دینے کی بجائے درد سر بن کررہ گئی ہیں تنخواہ دار ملازمین اپنی تنخواہ کے حصول کیلئے اے ٹی ایم کارڈز ہاتھوں میں تھام کر بار بار اے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگاتے ہیں مگر کبھی اے ٹی ایم مشین میں کیش نہیں کبھی لنک ڈائون تو کبھی بینک اسٹاف کی جانب سے مشین لاک کردی جاتی ہے تو مجبورا تنخواہ لیئے بغیر ہی گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں تنخواہ دار ملازمین کا کہنا ہے کہ عید بھی نزدیک آرہی ہے اور اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے باعث ہم اب تک اپنی تنخواہ نہیں وصول نہیں کرپارہے اگر اے ٹی ایم مشینوں کا یہی حال رہا تو ہمارے بچے عید کی خوشیاں نہیں منا سکیں گے تنخواہ دار ملازمین نے بینک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبی میں اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کا نوٹس لیکر اے ٹی ایم مشینوں کی سروس مکمل طور پر بحال کی جائے۔