قومی حالات غیر ذمہ دارانہ حرکات کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ‘ دہشتگرد وں نے بد امنی پھیلاکر پاکستان کو معاشی و اقتصادی بربادی سے دوچار کرکے اسے اندرونی طور پر کمزور کردیا ہے

‘ بجلی ‘ پانی ‘ گیس بحران کے ساتھ استحصال ‘ نا انصافی ‘ مہنگائی‘ بیروزگاری ‘ تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان عوام میں احساس محرومی و مایوسی پیدا کرکے حب الوطنی کے جذبات اور پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے ۔ ان حالات میں وفاقی وزیر دفاع اصلی اور نقلی مہاجر کی اصطلاح کے ذریعے پاکستان میں موجود خال خال محفوظ قومی یکجہتی و اتحاد میں بھی دراڑیں ڈال کر پاکستان کیلئے نریندر مودی سے زیادہ خطرناک کردار ادا کررہے ہیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے اصلی و نقلی مہاجر بیان کے باعث پھیلنے والے انتشار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو جس معتبر عہدے پر متمکن کیا گیاان کا غیر سنجیدہ رویہ اس کے تقاضوں پر قطعاً پورا نہیں اُترتا جس کی وجہ سے میاں نوازشریف پر وزارت دفاع ان کے سپرد کرنے کے حوالے سے اقربا پروری کا الزام لگ رہا ہے۔