قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کیلئے روانہ ہو گئی

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بس کے ذریعے پاکستانی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے زمبابوے کیلئے روانہ ہو گی۔ ٹیم کا یہ دورہ 12 روز جاری رہے گا۔

اس دوران زمبابوے کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ شاہد آفریدی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں جبکہ اظہر علی تین ایک روزہ میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔