قومی کرکٹر احمد شہزاد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

Ahmed Shahzad With Wife

Ahmed Shahzad With Wife

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر احمد شہزاد اپنی زندگی کی نئی اننگ شروع کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

مایہ ناز قومی کرکٹر اور سیلفی کنگ کے نام سے مشہور احمد شہزاد نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے اور وہ اپنی دُلہنیا گھر لے آئے ہیں۔ احمد شہزاد کی شادی کی تقریب لاہور میں انجام پائی جہاں وہ سفید رنگ کی گاڑی میں گولڈن شیروانی زیب تن کیے دُلہنیا لینے مقامی ہوٹل پہنچے، اس موقع پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

احمد شہزاد نے اپنی شادی کے موقع پر قُلا سر پر نہیں سجایا جب کہ ہال پہنچنے پر ہر پل مسکرانے والے احمد شہزاد کچھ غصے میں نظر آئے اور اس دوران میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنی تصاویر اتارنے سے منع کرتے رہے، اس موقع پر ان کے عزیز دوست بوم بوم شاہد آفریدی بھی سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور شادی کی پرمسرت تقریب میں شاہد آفریدی بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔