ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں پیٹرول کی کھپت 5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

Petrol

Petrol

کراچی (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں آئے دن سی این جی کی بندش کے باعث پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

اکتوبر میں پیٹرول کی کھپت ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 11 ہزار 185 ٹن رہی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل کی فروخت میں بھی نمایا اضافہ دیکھا گیا اور ڈیزل کی کھپت 81 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 13 ہزار 831 ٹن رہی۔

دوسری جانب اکتوبر میں مٹی کا تیل 14 ہزار 169 ٹن فروخت ہوا۔ ماہرین کے مطابق موسم سرما کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی طلب بھی بڑھ سکتی ہے۔