قومی پرچم کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر مصطفیٰ کمال کیخلاف درخواست دائر

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی پرچم اور قومی ترانے کو مبینہ طور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنے پر مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام “پاک سرزمین” قومی ترانے سے لیا ہے۔ قومی ترانہ قومی اثاثہ ہے، ترانے کو پارٹی کے نام سے منسوب کرنا غیر آئینی ہے۔

درخواست شہری فیصر جدون کیجانب سے ایڈووکیٹ سیف اللہ سروہی نے دائر کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی کا نام اور جھنڈے کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور مصطفیٰ کمال کو قومی ترانے اور قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق کے ذریعے سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔