قومی صحت پروگرام قوم کیلئے خوش کن نوید ہے‘ پاکستان سولنگی اتحاد

National Health Program

National Health Program

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام یقینا قوم کے صحتمند مستقبل کیلئے ایک خوش کن نوید ہے اگر یہ کرپشن اور طبقاتی جبر و استحصال سے محفوظ رہے۔

یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں امیر علی سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی‘ صالح محمدسولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ غلام اللہ عباس سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اور دیگر نے وزیراعظم کو قومی صحت پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان قوم کو بڑے بڑے خواب دکھاتے ہیں ‘ خوش خبریاں سناتے ہیں اور پروگرام و پالیسیاں بناتے ہیں مگر کسی بھی چیز کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ بذات خود سیاسی و مادی فائدہ اٹھانا ہوتا ہے اللہ کرے کہ وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام حکومت و سیاست کی ا س روایت سے پاک اور محفوظ رہے۔