نیشنل ہائی وے پر 24 انچ قطر کی پانی کی لائن کی درستگی یقینی بنا دی گئی

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز نیشنل ہائی وے پر پھٹنے والی 24انچ قطر کی پانی کی لائن نے عوامی زندگی درہم برہم کردیا مرغی خانہ اسٹاف قائد آباد اور مین نیشنل ہائی وے سیلابی صورتحال سے دو چار ہوگیا۔

ٹریفک کی روانی متاثر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ۔نیشنل ہائی وے پر پھٹنے والی 24انچ قطر کی لائن کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی کے لئے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہدایت پر چیف انجینئر کی رہنمائی مین XENواٹر اینڈ سیوریج بورد مسعود احمد کھوڑو ،AEEبن قاسم عبدالوحید ،SDOشفیع مگسی ،فخر اسلام ،عوامی دوست پینل کے چیئر مین یوسی 6 خلد آباد مزمل شاہ ،پی پی پی رہنماء مقصود پارہ ،MQM(مہاجر قومی موومنٹ ) کے ذمہ داران رحمان بھائی ،نوید بھائی کے زیر نگرانی لائن تبدیل کرکے مرمتی کام مکمل کرلیا۔

جس پر ٹرانسپورٹر حضرات علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کے ذمہ داران سے اظہار تشکرادا کیا ہے۔