قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پی ایچ ایف ہے، شہناز شیخ

Shahnaz Sheikh

Shahnaz Sheikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ قومی ہاکی ٹیم شہناز شیخ نے کہا کہ ٹیم کو نفسیاتی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ہاکی پلیئرز کو نا کنٹریکٹ ملتا ہے۔

نا ہی ان کے معاشی مسائل کا کوئی حل ہے، انہیں ہاکی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس بھی نہیں دیا جاتا،قومی کھلاڑی اگر ہاکی لیگ نہ کھلیں تو بھوکے مرجائیں، سب کو چاہیے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے۔

حکومت نے 6 سے 8 ماہ پہلے نوٹس لیا ہوتا تو آج نتائج مختلف ہوتے، وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام اولمپینز کو بٹھا کر حل نکالیں 6 سال سے بہت تماشا ہو رہا ہے اب اس کاحل نکالنا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے کوچنگ شروع کی تو قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر تھی وہ 8 ماہ میں ٹیم کو 8 ویں نمبرپر لےآئے، 6 سال سے بہت تماشا ہورہا ہے،اب اس کا حل نکالنا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ان کا معاہدہ 2016 تک ہے، ہم اولمپکس نہیں کھیلیں گے تو ان کا اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔