اولڈہم میں منعقدہ انٹر کلب تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ میں برطانیہ بھر سے فائٹرز کی شرکت

Boxing Fighters

Boxing Fighters

اولڈہم (نوید چوہان) اولڈہم کی تاریخ میں مختلف کمیونیٹیز کا اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں بغیر کسی جھگڑے کے جمع رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ انٹر کلب تھائی باکسنگ مقابلوں نے ناصرف اولڈہم بلکہ برطانیہ بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہر رنگ اور نسل کے لوگ اولڈہم کے علاقے گلاڈوک میں آ سکتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ بھر سے مختلف تھائی باکسنگ کلبز نے حصہ لیا۔ بچوں اور بڑوں کی مختلف کیٹگیریز کے لیے مقابلے ہوئے جن میں شریک ہونے والے تمام فائٹرز کو اعزازی میڈل دئیے گئے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر تنویر طارق کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے بچوں میں دفاعی صلاحیات کو بہتر کرنے اور بلینگ جیسے واقعات کے سدباب کے لیے مددگار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اسی سال اکتوبر میں اس سے بھی بڑے مقابلے منعقد ہونگے جس میں برطانیہ یورپ اور تھائی لینڈ سے بھی فائٹرز شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی فریسٹریشن رنگ میں نکالیں اور معاشرے کے مثبت کردار میں اپنا حصہ ڈالیں۔

خواتین، بچے بڑے بوڑھے تمام لوگوں نے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہو کر اس کھیل سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ شرکاء کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کو بہت پسند کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ نے جہاں مختلف کمیونیٹز کو اکٹھا کیا وہاں بچوں میں صحت مندانہ مقابلوں کے رجحان کو بھی فروغ دیا۔