قومی مفاد میں تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے: آئی ایس او پاکستان

Lahore Incident

Lahore Incident

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قومی مفاد میں تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے ہمیں قومی مفاد اور ملکی سلامتی عزیز ہے۔

اگر ملت تشیع سڑکوں پر آ گئی تو حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، دنیا ہمارے احتجاج کی تاریخ سے خوب واقف ہے ، سینکڑوں شہدا کے لاشے اٹھائے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، کراچی میں سرگرم دہشت گرد کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے، اس طرز کے واقعات سے یہ بات صرف ظاہر ہے کہ سیکورٹی ادارے، کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک میں افراتفرای و بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، حکومت و سیکورٹی ادارے، ان کالعدم دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمتِ عملی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیںاور بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں انصر مہدی نے کہاہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے۔ بلکہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے شہدا کی قربانیاں دی ہیںہم وارثان شہدا ہیں۔ ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

اگر دہشت گردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کردیں گے تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔